موضوعات
قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ ذِكْرِ أَنْوَاعِ الْأَشْيَاءِ الَّتِي كَانَتْ مِنْهَا الْخَمْرُ حِينَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا)
حکم : صحیح
5578 . أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ أَلَا إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ
سنن نسائی:
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
باب: جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو تو کن چیزوں سے شراب تیار ہوتی تھی ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5578. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر ؓ کو مدینہ منورہ کے منبر پر فرماتے سنا: اے لوگو! آگا ہ رہ! جس دن شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا، ان دنوں شراب پانچ چیزون سے تیار کی جاتی تھی: انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے اور جو سے اور (یاد رکھو) ہر وہ چیزشراب ہے جو عقل کے ڈھانپے۔