قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْأَشْرِبَةِ الْمُسْكِرَةِ مِنَ الْأَثْمَارِ وَالْحُبُوبِ كَانَتْ عَلَى اخْتِلَافِ أَجْنَاسِهَا لِشَارِبِيهَا)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمة الباب:

5581 .   أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ إِنَّ أَهْلَنَا يَنْبِذُونَ لَنَا شَرَابًا عَشِيًّا فَإِذَا أَصْبَحْنَا شَرِبْنَا قَالَ أَنْهَاكَ عَنْ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ أَنْهَاكَ عَنْ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ إِنَّ أَهْلَ خَيْبَرَ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا وَيُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ وَإِنَّ أَهْلَ فَدَكٍ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا يُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ حَتَّى عَدَّ أَشْرِبَةً أَرْبَعَةً أَحَدُهَا الْعَسَلُ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: پینے والوں کے لیے ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ،خواہ وہ کسی قسم کے پھل یا غلے سے تیار ہو

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5581.   حضرت ابن سیرین سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر ؓ کے پاس آکر کہا: ہمارے گھر والے شام کے وقت نبیذ بناتے ہیں۔ ہم صبح کے وقت وہ پی لیتے ہیں۔ (کیا یہ جائز ہے؟) آپ نے فرمایا: میں تجھے نشہ آور سے روکتا ہوں۔ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ اور میں اللہ تعالی کو تجھ پر گواہ بنا کر تجھے نشہ آور چیز سے روکتا ہوں قلیل ہو یا کثیر۔ اور میں اللہ تعالی کو گواہ بنا کر تجھے بتاتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے مشروب تیار کرتے ہیں اور اس کا نام یہ رکھتے ہیں مگر وہ در حقیقت شراب (خمر) ہے۔ اور فدک والے بھی فلاں فلاں چیز سے مشروب تیار کرتے ہیں اور اس کا نام یہ اور یہ رکھتے ہیں،حالاںکہ وہ بھی شراب ہی ہے حتیٰ کہ انھوں نے چار (قسم کے) مشروب شمار کیے۔ ان میں سے ایک شہد (سے تیار ہوتاہے) تھا۔