موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ)
حکم : صحیح
5596 . أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذٌ إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ مُعَاذٌ إِنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى أَرْضٍ كَثِيرٌ شَرَابُ أَهْلِهَا فَمَا أَشْرَبُ قَالَ اشْرَبْ وَلَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا
سنن نسائی:
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
باب: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5596. حضرت ابو بردہ کے والد محترم (حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف (مبلغ اور امیر بنا کر) بھیجا۔ حضرت معاذ نے کہا: آپ ہمیں ایسے علاقے کی طرف بھیج رہے ہیں جہاں کے لوگ بہت قسم کے مشروب پیتے ہیں۔ میں کو ن سا مشروب پیوں؟ آپ نے فرمایا: ”جو چاہے پی لو مگر نشہ آور مشروب نہ پینا۔“