قسم الحديث (القائل): مقطوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ)

حکم : صحیح الإسناد مقطوع

ترجمۃ الباب:

5598.   أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5598.   حضرت اسود بن شیبان سدوسی نے کہا کہ حضرت عطا سے ایک آدمی نے پوچھا: ہم لمبے لمبے سفر کرتے ہیں تو بازاروں میں ہمارے سامنے بہت سے مشروب آتے ہیں۔ ہمیں علم نہیں ہوتا کہ وہ کس برتن میں بنایا گیا؟ حضرت عطا نے فرمایا: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔ وہ دوبارہ وہی سوال کرنے لگا تو انھوں نے پھر فرمایا: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔ وہ پھر سوال دہرانے لگا تو انھوں نے کہا: جواب وہی ہے جو میں تجھے دے چکا۔