Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Explanation of Al-Bit' (Mead) and Al-Mizr (Beer))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5605.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا تو شراب (کی حرمت) والی آیت پڑھی۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مزر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ نےفرمایا: ”مزر کیا ہوتا ہے؟“ اس نے کہا یمن میں غلے کی کسی قسم سےتیار کیا جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5620
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5621
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5608
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا تو شراب (کی حرمت) والی آیت پڑھی۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مزر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ نےفرمایا: ”مزر کیا ہوتا ہے؟“ اس نے کہا یمن میں غلے کی کسی قسم سےتیار کیا جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «مزر» نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: ”«مزر» کیا ہوتا ہے؟“ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے“، آپ نے فرمایا: ”کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟“ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delivered a Khutbah and quoted the Verse about Khamr. A man said: 'O Messenger of Allah, what do you think about Al-Mizr (beer)?' He said: 'What is beer? He said: 'A (drink) from grains that is made in Yemen.' He said: 'Does it intoxicate?' He said: 'Yes.' He said: 'Every intoxicant is unlawful.