باب: وہ روایات جن سے معلوم ہوتاہے کہ شراب پینا گناہ کبیرہ ہے
)
Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Stern Warnings About Drinking Khamr)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5660.
حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکر م ﷺ نے فرمایا: ”زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ چور چور ی کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا۔ اور ڈاکو عظیم الشان ڈاکا مارتے وقت کہ مسلمان اس کی طرف دیکھتے ہی رہ جائیں مو من نہیں رہتا۔“
تشریح:
”مومن نہیں رہتا“ البتہ جب وہ ان کاموں سے نکل جاتا ہے تو ایمان لوٹ آتا ہے، یعنی وہ کافر نہیں ہو جاتا بلکہ مسلمان ہی رہتا ہے، البتہ ان کاموں کے دوران میں اس سےنور ایمان چھن جاتا ہےاور جب ان کاموں سے باز آ جا تا ہے تو پھر نور ایمان آ جاتا ہے۔ اس حدیث کا یہ مفہوم حضرت ابن عباس ؓ نے بیان فرمایا ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5675
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5676
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5663
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکر م ﷺ نے فرمایا: ”زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ چور چور ی کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا۔ اور ڈاکو عظیم الشان ڈاکا مارتے وقت کہ مسلمان اس کی طرف دیکھتے ہی رہ جائیں مو من نہیں رہتا۔“
حدیث حاشیہ:
”مومن نہیں رہتا“ البتہ جب وہ ان کاموں سے نکل جاتا ہے تو ایمان لوٹ آتا ہے، یعنی وہ کافر نہیں ہو جاتا بلکہ مسلمان ہی رہتا ہے، البتہ ان کاموں کے دوران میں اس سےنور ایمان چھن جاتا ہےاور جب ان کاموں سے باز آ جا تا ہے تو پھر نور ایمان آ جاتا ہے۔ اس حدیث کا یہ مفہوم حضرت ابن عباس ؓ نے بیان فرمایا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا، چور جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا، شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا۔ اور جب کوئی قیمتی چیز چراتا ہے جس کی طرف مسلمان (حسرت سے) نگاہیں اٹھا کر دیکھتے ہیں، تو وہ مومن باقی نہیں رہتا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The adulterer is not a believer at the moment when he is committing adultery, and the thief is not a believer at the moment when he is stealing, and the wine drinker is not a believer at the moment when he is drinking wine, and the robber is not a believer at the moment when he is robbing and taking something valuable by force while the Muslims are looking at it.