تشریح:
یہ چوتھی روایت ہے جس سےاحناف نے خمر کے علاوہ دیگر نشہ آور مشروب کو تھوڑی مقدار میں پینے کے جواز پر استدلال کیا ہے حالانکہ یہ روایت بھی سابقہ تین روایات کی طرح غیر معروف اور ضعیف راوی سے منقول ہے جب کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے بھی منقول مشہور اور صحیح روایات اس روایت کے خلاف ہیں۔ ظاہر ہے مشہور اور صحیح روایات پر ہی عمل ہوتا ہے نہ کہ ضعیف اور غیر معروف روایت پر۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں۔