باب: وہ احادیث جن سے بعض لوگوں نے نشہ آور مشروب پینے کا جواز نکالا ہے
)
Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Reports Used by Those Who Permit the Drinking of Intoxicants)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5707.
حضرت عتبہ بن فرقد سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ جو نبیذ حضرت عمر بن خطاب نوش فرمایا کرتے تھے وہ سرکہ کی طرح ترش ہوتا تھا۔ اس روایت کی صحت پر حضرت سائب کی آئندہ روایت بھی دلالت کرتی ہے۔
تشریح:
اس میں پانی ترشی کی وجہ سے ملایا جاتا تھا نہ کہ نشے کی وجہ سے جس طرح سرکہ ترش ہوتا ہے۔ ترشی اور نشے میں بہت فرق ہے ورنہ تو سرکہ بھی حرام ہوتا۔ ایسی ترش نبیذ سرکے کی طرح ہضم کے لیے پی جاتی تھی نیز راجح قول کے مطابق یہ اثر صحیح ہے جیسا کہ امام نسائی ؒ نے بھی اشارہ کیا ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5722
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5723
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5710
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
حضرت عتبہ بن فرقد سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ جو نبیذ حضرت عمر بن خطاب نوش فرمایا کرتے تھے وہ سرکہ کی طرح ترش ہوتا تھا۔ اس روایت کی صحت پر حضرت سائب کی آئندہ روایت بھی دلالت کرتی ہے۔
حدیث حاشیہ:
اس میں پانی ترشی کی وجہ سے ملایا جاتا تھا نہ کہ نشے کی وجہ سے جس طرح سرکہ ترش ہوتا ہے۔ ترشی اور نشے میں بہت فرق ہے ورنہ تو سرکہ بھی حرام ہوتا۔ ایسی ترش نبیذ سرکے کی طرح ہضم کے لیے پی جاتی تھی نیز راجح قول کے مطابق یہ اثر صحیح ہے جیسا کہ امام نسائی ؒ نے بھی اشارہ کیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عتبہ بن فرقد کہتے ہیں کہ نبیذ جسے عمر بن خطاب ؓ پیا کرتے تھے، وہ سرکہ ہوتا تھا۔ ۱؎ اس کی صحت پر سائب کی یہ حدیث دلیل ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی: پچھلی روایات میں عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو یہ آیا ہے کہ آپ نے اس مشروب کے پینے پر منہ بنایا تھا، پھر پانی کے ذریعہ اس کے نشہ کو ختم کر کے پی گئے، کیونکہ آپ نے تو نشہ نہ آنے پر بھی اپنے بیٹے عبیداللہ پر شراب پینے کی حد لگائی تو خود کیسے نشہ آور مشروب کا نشہ پانی سے ختم کر کے اس کو پی لیا؟
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Utbah bin Farqad said: "The Nabidh that 'Umar bin Al-Khattab used to drink had turned to vinegar.