قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَذَانِ (بَابُ أَذَانِ الْمُنْفَرِدَيْنِ فِي السَّفَرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

634 .   أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَقَالَ إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا

سنن نسائی:

کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: اکیلے ‘تنہا مسافر بھی اذان کہیں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

634.   حضرت مالک بن حویرث ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں اور میرا چچا زاد بھائی اور ایک بار فرمایا: میں اور میرا ایک ساتھی نبی ﷺ کے پاس آئے۔ (واپسی کے وقت) آپ نے فرمایا: ”جب تم سفر کرو تو اذان و اقامت کہا کرو اور (جماعت کے وقت) تم میں سے بڑا امامت کرائے۔“