باب: جب کتا برتن میں منہ ڈالے تو مشروب کو بہا دینے کا حکم
)
Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: The Command To Throw Away Anything Left In A Vessel That A Dog Has Licked)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
66.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال کر پیے، تو وہ اس (مشروب) کو گرا دے اور برتن سات دفعہ دھوئے۔‘‘ ابو عبدالرحمن (امام نسائی) نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ کسی راوی نے [فَلْيُرِقْهُ] ’’تو وہ اسے گرا دے۔‘‘کے الفاظ ذکر کرنے میں علی بن مسہر کی موافقت کی ہو۔ (مقصود یہ ہے کہ یہ الفاظ صرف علی بن مسہر ہی بیان کرتے ہیں۔)
تشریح:
گویا اس حدیث میں ’’مشروب کو گرانے‘‘ کے الفاظ کو امام نسائی رحمہ اللہ نے شاذ قرار دیا ہے، یعنی یہ الفاظ صرف ایک راوی ذکر کرتا ہے۔ اس کے باقی ساتھی ذکر نہیں کرتے جس سے شبہ پڑتا ہے کہ شاید اس راوی کو غلطی لگی ہے۔ راجح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ یہ الفاظ شاذ نہیں ہیں کیونکہ کسی راوی کی زیادتی صرف اس وقت مردود ہوتی ہے جب وہ دوسروں کی مخالفت کر رہا ہو اور یہاں کوئی وجۂ مخالفت نہیں۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے، تو وہ (جو کچھ اس برتن میں ہو) اسے بہا دے، پھر سات مرتبہ اسے دھوئے۔“ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ کسی شخص نے علی بن مسہر کی ان کے قول «فَلْيُرِقْهُ» پر متابعت کی ہو ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘If a dog licks the vessel of any one of you, let him throw (the contents) away and wash it seven times.” Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: I do not know any one who followed ‘Ali bin Mushir in narrating it with: “Let him throw it away.” (Sahih)