مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 27
1 صحيح البخاري كِتَابُ الوُضُوءِ بَابٌ: إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
175 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا شَرِبَ الكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعًا»
صحیح بخاری:
کتاب: وضو کے بیان میں
(باب: جب کتا برتن میں پی لے (تو کیا کرنا چاہیے)۔...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
175. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں سے پی لے، تو چاہئے کہ اس کو سات مرتبہ دھوئے۔‘‘
2 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
665 وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، وَأَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مِرَارٍ»....
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
665. علی بن مسہر نے حدیث بیان کی، کہ ہمیں اعمش نے ابو رزین اور ابو صالح سے خبر دی، ان دونوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا زبان کے ساتھ پی لے تو وہ اس چیز کو بہا دے، پھربرتن کو سات دفعہ دھو لے۔‘‘...
3 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
666 وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنِ الْأَعْمَشِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَقُلْ «فَلْيُرِقْهُ».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
666. اسماعیل بن زکریا نے اعمش کے حوالے سے باقی ماندہ مذکورہ سند کے ساتھ، یہی روایت بیان کی لیکن ’’اسے بہا دے‘‘ کے الفاظ نہیں کہے۔
4 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
667 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ، فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
667. اعرج رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے پی لے، تو وہ اسے سات دفعہ دھوئے۔‘‘
5 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
668 وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ»....
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
668. محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابو ہریر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تمہارے برتن میں سے کتا پی لے، تو اس کی طہارت (پاک ہونا) یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے، پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ دھوئے۔‘‘...
6 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
669 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا - وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ»....
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
669. ہمام بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں محمد رسو ل اللہ ﷺ سےسنائیں، پھر انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں سے کتا پی لے تو اس کی پاکیزگی یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے۔‘‘...
7 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
670 وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، سَمِعَ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللهِ عَنِ ابْنِ الْمُغَفَّلِ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، ثُمَّ قَالَ: «مَا بَالُهُمْ وَبَالُ الْكِلَابِ؟» ثُمَّ رَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَكَلْبِ الْغَنَمِ، وَقَالَ: «إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ فِي التُّرَابِ»....
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
670. عبید اللہ بن معاذ رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں اپنے والد سے حدیث بیان کی (کہا:)ہمیں میرے والد نے، انہیں شعبہ نے ا بو التیاح سے روایت کرتے ہوئے حدیث سنائی۔ اور انہوں نے مطرف بن عبد اللہ سے سنا، ابن مغفل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ’’ان کا کتوں سے کیا واسطہ ہے ؟‘‘ پھر (لوگوں سے ضروریات کی تفصیل سن کر) شکار اور بکریوں (کی حفاظت کرنے) والے کتے (رکھنے) کی اجازت دی اور فرمایا: &rsq...
8 صحيح مسلم كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
671 وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ، ح، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ح، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ، فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّ فِي رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، مِنَ الزِّيَادَةِ: وَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الْغَنَمِ وَالصَّيْدِ وَالزَّرْعِ، وَلَيْسَ ذَكَرَ الزَّرْعَ فِي الرِّوَايَةِ غَيْرُ يَحْيَى...
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
(باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
671. (خالد) بن حارث، یحییٰ بن سعید اور محمد بن جعفر، سب نے شعبہ سے اسی سند سے اس (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی، البتہ یحییٰ بن سعید کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپﷺ نے بکریوں کی حفاظت، شکار اور کھیتی کی رکھوالی کے لیے کتا رکھنے کی ا جازت دی۔ یحییٰ کے سوا زرع (کھیتی) کا ذکر کسی روایت میں نہیں۔...
9 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْوُضُوءِ بِسُؤْرِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
71 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مِرَارٍ أُولَاهُنَّ بِتُرَابٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ قَالَ أَيُّوبُ وَحَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ مُحَمَّدٍ ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
(باب: کتے کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا...؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
71. سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تمہارے کسی کے برتن میں کتا منہ مار جائے تو اس کی پاکیزگی (کا طریقہ) یہ ہے کہ اسے سات بار دھویا جائے، ان میں پہلی بار مٹی سے ہو۔‘‘ امام ابوداؤدکہتے ہیں کہ ایوب اور حبیب بن شہید نے بھی محمد (محمد بن سیرین) سے ایسے ہی ذکر کیا ہے (یعنی پہلی بار مٹی سے دھویا جائے)۔...
10 سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْوُضُوءِ بِسُؤْرِ الْكَلْبِ
حکم: صحیح
72 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَرْفَعَاهُ وَزَادَ وَإِذَا وَلَغَ الْهِرُّ غُسِلَ مَرَّةً
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
(باب: کتے کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا...؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
72. جناب محمد بن سیرین نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مذکورہ حدیث کے ہم معنی روایت کیا ہے ۔ اور مرفوع نہیں روایت کیا (بلکہ موقوف بیان کیا) اور اس میں اضافہ یہ ہے: ’’جب بلی منہ مار جائے تو ایک بار دھویا جائے۔‘‘
مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 27