موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21675) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51492) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ (بَابُ ذِكْرِ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلًا)
حکم : صحیح
690 . أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَى أَبِي الْقُرْآنَ فِي السِّكَّةِ فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ سَجَدَ فَقُلْتُ يَا أَبَتِ أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلًا قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى قُلْتُ وَكَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ عَامًا وَالْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَكْتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ
سنن نسائی:
کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل
باب: کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
690. حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ میں گلی میں اپنے والد محترم پر قرآن مجید کی قراءت کر رہا تھا، جب میں نے سجدے کی آیت پڑھی تو آپ نے وہیں سجدہ کردیا۔ میں نے کہا: ابا جان! آپ راستے میں سجدہ کر رہے ہیں؟ فرمانے لگے: میں نے حضرت ابوذر ؓ سے سنا، وہ فرماتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟ آپ نے فرمایا: ”مسجد حرام (بیت اللہ)۔“ میں نے کہا: پھر کون سی؟ آپ نے فرمایا: ”مسجد اقصیٰ (بیت المقدس)۔“ میں نے کہا: ان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ نے فرمایا: ”چالیس سال، ویسے ساری زمین تیرے لیے نماز کی جگہ ہے، جہاں بھی تیرے لیے نماز کا وقت ہو جائے، نماز پڑھ لے۔“