Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: Men And Women Performing Wudu’ Together)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
71.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں آدمی اور عورتیں اکٹھے وضو کر لیا کرتے تھے۔
تشریح:
اس باب کا مقصد یہ ہے کہ پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پانی جوٹھا نہیں ہو جاتا کہ دوسرا شخص اسے استعمال نہ کرسکے، اس لیے بیک وقت کئی افراد (مرد و عورت) ایک برتن میں ہاتھ ڈال کر وضو کرسکتے ہیں، البتہ یہ بات ضرور ہے کہ اگر عورت غیرمحتاط قسم کی ہو تو اس کے وضو کرنے کے بعد مرد اس پانی سے وضو نہ کرے کیونکہ وہ چھینٹوں وغیرہ سے پرہیز نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اس حدیث میں مرد و عورت سے مراد ایک گھر کے مرد اور عورت (میاں بیوی) ہیں نہ کہ مختلف گھروں کے غیرمحرم کیونکہ اسلام میں مرد و زن کے اختلاط کی اجازت نہیں۔ یا پھر اس حدیث میں اس وقت کا ذکر ہے جبکہ ابھی پردے کے احکام نازل نہیں ہوئے تھے۔ واللہ أعلم۔ یہی رائے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اختیار کی ہے۔ دیکھیے: (فتح الباری: ۳۹۲/۱، تحت حدیث: ۱۹۳)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ (یعنی ایک ہی برتن سے) وضو کرتے تھے۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس سے مراد میاں بیوی ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “Men and women used to perform Wudu together during the time of the Messenger of Allah (ﷺ) .” (Sahih)