Sunan-nasai:
The Book of the Qiblah
(Chapter: Facing the Qibla)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
742.
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو تقریباً سولہ (۱۶) مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے، پھر آپ کا رخ انور کعبے کی طرف کر دیا گیا۔ ایک آدمی جس نے نبی ﷺ کے ساتھ (کعبے کی طرف منہ کرکے) نماز پڑھی تھی، انصار کی ایک قوم (بنو حارثہ) کے پاس سے گزرا۔ (وہ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے تھے) اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کو کعبہ رخ نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے، چنانچہ وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔

حدیث حاشیہ:
دیکھیے حدیث: ۴۸۹، ۴۹۰۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو آپ نے سولہ ماہ تک بیت المقدس کی جانب نماز پڑھی، پھر آپ خانہ کعبہ کی طرف پھیر دیئے گئے، ایک شخص جو نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ چکا تھا، انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کا رخ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے، وہ لوگ (یہ سنتے ہی نماز کی حالت میں) کعبہ کی طرف پھر گئے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Al Bara (RA) bin Azib: The Messenger of Allah (ﷺ) came to Al-Madinah and prayed toward Bait-al-Maqdis for sixteen months, then he was commanded to pray toward the Ka'bah. A man who had prayed with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) passed by some of the Ansar and said: "I bear witness that the Messenger of Allah (ﷺ) has been commanded to face toward the Ka'bah. So they turned to face the Ka'bah".