Sunan-nasai:
The Book of the Qiblah
(Chapter: The Concession regarding that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
758.
حضرت کثیر اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ نے بیت اللہ کے سات چکر لگائے، پھر بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر مقام ابراہیم کے ایک کنارے کے ساتھ دو رکعتیں پڑھیں اور آپ کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی نہ تھا۔
تشریح:
اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ خانہ کعبہ میں نمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے، بعض محدثین کا موقف بھی یہی ہے کہ مسجد حرام، یعنی بیت اللہ شریف میں سترے کے بارے میں نرمی ہے جس طرح کہ امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے اپنی ”المصنف“ میں ان الفاظ سے باب باندھا ہے: [باب: لايقطعُ الصَّلاةَ بمكة شيء](المصنف: ۳۵/۲) پھر اس باب کے تحت جو مرفوع حدیث بیان کی ہے، وہ یہی ”کثیر بن کثیر عن ابیه عن جدہ“ یعنی سنن نسائی والی روایت ہے۔ یہ روایت دوسری کتب سنن میں بھی موجود ہے۔ بیت اللہ میں سترے کی نرمی کے متعلق مرفوعاً یہی روایت بیان کی جاتی ہے، لیکن یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں اس روایت کے ضعف کی طرف بڑے خوبصورت اور نفیس انداز میں اشارہ فرمایا ہے۔ اس روایت کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: [رجاله موتقون إلا انه معلول]”اس حدیث کےراوی ثقہ ہیں مگر یہ حدیث معلول (پوشیدہ علت کی وجہ سے ضعیف) ہے۔“(فتح الباري: ۷۴۵/۱، تحت حدیث: ۵۰۱) امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح الجامع میں ان الفاظ سے باب باندھا ہے [باب السترة بمکة و غیرھا] یعنی ”مکہ اور مکہ کے علاوہ دوسری جگہ سترے کا بیان۔“ پھر حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بیان فرمائی ہے جس کا مفہوم یہ ہے: ابو جحیفہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء مکہ میں اپنے سامنے نیزہ گاڑ کر ہمیں نماز پڑھائی۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: ۵۰۱) اسی طرح امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے ”المصنف“ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ اثر نقل فرمایا ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مسجد حرام، یعنی بیت اللہ شریف میں (اپنے سامنے) لاٹھی گاڑ کر نماز پڑھی۔ (مصنف ابن أبي شیبة، قدرکم یستر المصلي، حدیث: ۲۸۵۳) اس سے معلوم ہوا کہ نماز کے لیے سترے کا حکم عام ہے، چاہے مکہ، مدینہ یا کوئی اور جگہ ہو۔ بیعت اللہ شریف اور مسجد نبوی ہو یا کوئی اور مسجد، نمازی کے لیے سترہ بہرحال ضروری ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ [لاتصل إلا الی سترة](صحیح ابن خزیمة: ۱۰/۲، حدیث: ۸۰۰) یعنی ”سترے ہی کی طرف نماز پڑھو۔“ نیز فرمایا: [إذا صلّى أحدُكم فلْيُصلِّ إلى سُترةٍ ولْيدنُ منها](سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: ۶۹۵) ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ سترے کی طرف پڑھے اور سترے کے قریب کھڑا ہو۔“ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حدیث میں وارد ہے کہ نمازی اپنے آگے سے کسی کو گزرنے نہ دے بلکہ گزرنے والے کو روکے۔ اگر کوئی نہ رکے تو اسے زبردستی روکے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازی کے آگےسے گزرنے والے کو شیطان قرار دیا ہے۔ مذکورہ دلائل سے جہاں سترے کا وجوب معلوم ہوتا ہے وہاں بیت اللہ شریف میں لوگوں کے ازدحام اور ان کی کثرت کا مسئلہ بھی درپیش ہے، لہٰذا اس کا لحاظ رکھنا بھی مناسب ہے، اس لیے﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾(التغابن ۱۶:۶۴) پر عمل کرنا چاہیے۔ حرمین شریفین میں بھی سترے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ہاں، اضطراری صورت اس سے مستثنیٰ ہے۔ وہاں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے کوشش کے باوجود بھی اگر سترے کا اہتمام نہیں ہوسکا تو ایسا شخص اس آیت کا مصداق قرار پائے گا: ﴿فَمَنِ ٱضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغࣲ وَلَا عَادࣲ فَلَاۤ إِثۡمَ عَلَیۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورࣱ رَّحِیمٌ﴾(البقرۃ ۱۷۳:۲) ان شاء اللہ۔ اس طرح کا مجبور شخص عدم سترہ کی سخت وعید سے بچ جائے گا۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
مطلب بن ابی وداعۃ سہمی ؓ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے خانہ کعبہ کا سات چکر لگایا، پھر مقام ابراہیم کے حاشیہ میں اپنے جوتوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی، اور آپ کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی (سترہ) نہ تھا۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اولاً : تو یہ حدیث ہی ضعیف ہے، اس سے استدلال درست نہیں، ثانیاً: مقام ابراہیم ہی بطور سترہ کافی تھا، اس اعتبار سے یہ روایت ان لوگوں کی دلیل نہیں بن سکتی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ مکہ میں سترہ کی ضرورت نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Kathir bin Kathir: It was narrated from Kathir bin Kathir, from his father, that his grandfather said: "I saw the Messenger of Allah (ﷺ) circumambulate the House seven times, then he prayed two Rak'ahs at the edge of the Maqam, and there was nothing between him and the people who were performing Tawaf".