قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْقِبْلَةِ (بَابُ الصَّلَاةِ إِلَى ثَوْبٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ)

حکم : صحيح

ترجمة الباب:

761 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ فِي بَيْتِي ثَوْبٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَجَعَلْتُهُ إِلَى سَهْوَةٍ فِي الْبَيْتِ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَيْهِ ثُمَّ قَالَ يَا عَائِشَةُ أَخِّرِيهِ عَنِّي فَنَزَعْتُهُ فَجَعَلْتُهُ وَسَائِدَ

سنن نسائی:

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: ایسے کپڑے کی طرف نماز پڑھنا جس میں تصویریں ہوں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

761.   حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میرے گھر میں ایک تصاویر والا کپڑا تھا۔ میں نے اسے گھر میں ایک طاق کے سامنے (بطور پردہ) لٹکا لیا۔رسول اللہ ﷺ اس طاق کی طرف نماز پڑھا کرتے تھے، اس لیے آپ نے کہا: ”اے عائشہ! اسے میرے سامنے سے ہٹا دو۔“ میں نے اتار کر اس کے تکیے بنا لیے۔