Sunan-nasai:
The Book of the Qiblah
(Chapter: Praying in red garments)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
772.
حضرت ابو جحیفہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ سرخ حلے (جوڑے) میں تشریف لائے، ایک برچھا گاڑا اور اس کی طرف نماز پڑھی۔ کتے، گدھے اور عورتیں اس کے آگے سے گزرتے تھے۔
تشریح:
(1) ابن قیم رحمہ اللہ کی تحقیق کے مطابق وہ حلہ خالص سرخ نہ تھا بلکہ اس میں سرخ دھاریاں تھیں، سطح سفید تھی۔ دیکھیے: (زاد المعاد: ۱۳۷/۱) لہٰذا اس روایت کا ان روایات سے تعارض نہ ہوگا جن میں سرخ کپڑا پہننے سے روکا گیا ہے۔ (2) حلے سے مراد ہے، دو چادریں ایک رنگ کی اور ایک جیسی۔ ایک ازار اور دوسری ردا۔ (3) برچھایا چھوٹا نیزہ بطور سترہ گاڑا گیا تھا۔ اس کی بحث حدیث ۷۴۸ میں گزر چکی ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوحجیفہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سرخ جوڑے میں نکلے، اور آپ نے اپنے سامنے ایک برچھی گاڑی، پھر اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، اور اس کے پیچھے سے کتے، عورتیں اور گدھے گزرتے رہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Awn bin Abi Juhaifah, from his father that, the Messenger of Allah (ﷺ) went out in a red Hullah, and he set up a short spear (Anazah) and prayed facing toward it, while dogs, women and donkeys were passing beyond it.