قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْقِبْلَةِ (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْخُفَّيْنِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

774.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا

سنن نسائی:

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: موزوں میں نماز پڑھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

774.   حضرت ہمام نے کہا کہ میں نے حضرت جریر بن عبداللہ ؓ کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا، پھر پانی منگوایا اور وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ پھر اٹھے اور نماز پڑھی۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمانے لگے: میں نے نبی ﷺ کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔