Sunan-nasai:
The Book of the Qiblah
(Chapter: Praying in sandals)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
775.
حضرت ابو مسلمہ سعید بن یزید بصری نے کہا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ سے پوچھا: کیا اللہ کے رسول ﷺ جوتوں میں نماز پڑھ لیتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں۔
تشریح:
(1) جوتوں میں نماز پڑھی جا سکتی ے مگر چند باتیں قابل لحاظ ہیں: جوتے پاک اور صاف ستھرے ہوں۔ بہتر ہے کہ جوتے اس قسم کے ہوں کہ ان میں سجدے اور قعدے میں دقت پیش نہ آئے، یعنی ان پر بیٹھنے میں تکلیف نہ ہو۔ یہ سب کچھ تب ہے جب مسجد جوتوں سے میلی نہ ہوتی ہو۔ اگر فرش جوتوں سے میلا ہوتا ہو یا صفیں ٹوٹتی ہوں تو جوتوں سمیت مسجد میں نماز نہ پڑھی جائے، البتہ کھلی جگہ (مسجد سے باہر) یا کچے فرش پر کوئی حرج نہیں۔ چونکہ آج کل مساجد میں عموماً فرش بنے ہوتے ہیں، صفیں، دریاں اور قالین بچھے ہوتے ہیں، لہٰذا جوتوں میں نماز پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے تاکہ مساجد میں میل کچیل اور آلودگی نہ ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مساجد کچی ہوتی تھیں۔ (2) ابوداود کی ایک روایت میں جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا امر بھی ہے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: ۶۵۰، ۶۵۲) لیکن وہ امر استحباب پر محمول ہے کیونکہ ابوداود ہی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ننگے پاؤں بھی نماز پڑھا کرتے تھے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: ۶۴۸) یہ امر یہود کی مخالفت کی بنا پر ہے۔ یہود سے آپ کی موافقت اور مخالفت وقتی چیز ہے۔ یہود کا نماز میں جوتے پہننے کو ناپسند کرنا شاید اس بنا پر ہو کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے موقع پر موسیٰ علیہ السلام کو وادیٔ مقدس میں جوتے اتارنے کا حکم دیا گیا تھا: ﴿فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِي الْمُقَدَّسِ طُوًى﴾(طه ۱۲:۲۰)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوسلمہ (ان کا نام سعید بن یزید بصریٰ ہے اور وہ ثقہ ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ جوتوں میں نماز پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں (پڑھتے تھے)۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Maslamah - whose name is Saeed bin Yazid, a trustworthy Basri - told us: "I asked 'Anas bin Malik (RA) : 'Did the Prophet (ﷺ) pray in sandals'? He said: 'Yes'".