Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: Those who are older going forward (to lead the prayer))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
781.
حضرت مالک بن حویرث ؓ سے منقول ہے کہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی یا ساتھی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”جب سفر میں نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہنا اور جو تم میں بڑا ہو وہ امامت کرائے۔“
تشریح:
بڑی عمر والا امامت اس وقت کرائے گا جب سب علم میں برابر ہوں۔ یہ دونوں اکٹھے مسلمان ہوئے، اکٹھے آئے اور اکٹھے آپ کے پاس رہے، لہٰذا علم میں برابر تھے۔
حضرت مالک بن حویرث ؓ سے منقول ہے کہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی یا ساتھی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”جب سفر میں نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہنا اور جو تم میں بڑا ہو وہ امامت کرائے۔“
حدیث حاشیہ:
بڑی عمر والا امامت اس وقت کرائے گا جب سب علم میں برابر ہوں۔ یہ دونوں اکٹھے مسلمان ہوئے، اکٹھے آئے اور اکٹھے آپ کے پاس رہے، لہٰذا علم میں برابر تھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
مالک بن حویرث ؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرے ایک چچا زاد بھائی (اور کبھی انہوں) نے کہا: میں اور میرے ایک ساتھی، دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم دونوں سفر کرو تو تم دونوں اذان اور اقامت کہو، اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرے۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی ایک اذان کہے دوسرا اس کا جواب دے، یا دونوں میں سے کوئی اذان دے اور دوسرا امامت کرائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Malik bin Al-Huwairith (RA) said: "I came to the Messenger of Allah (ﷺ) with a cousin of mine "once he said, "with a friend of mine" - and he said: 'When you travel, call the Adhan and Iqamah, and let the older of you lead the prayer'".