باب: جب امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو امام کہاں کھڑا ہو؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: Where an Imam should stand when there is a boy and a woman with him)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
804.
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز پڑھی اور حضرت عائشہ ؓ ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں۔ وہ بھی ہمارے ساتھ ہی نماز (باجماعت) پڑھ رہی تھیں جب کہ میں نبی ﷺ کے پہلو میں آپ کے ساتھ (باجماعت) نماز پڑھ رہا تھا۔
تشریح:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نابالغ تھے۔ بالغ ہوتے تب بھی یہی طریقہ تھا کیونکہ سمجھ دار بچہ بھی بالغ ہی کے مرتبے میں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما باوجود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہونے کے آپ کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں کیونکہ نماز باجماعت میں عورت اور مرد اکٹھے کھڑے نہیں ہوسکتے چاہے کوئی بھی رشتہ ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے بغل میں نماز پڑھی، ام المؤمنین عائشہ ؓ ہمارے ساتھ ہمارے پیچھے نماز پڑھ رہی تھیں، اور میں نبی اکرم ﷺ کے بغل میں آپ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas (RA) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) led me and a woman from my family in prayer. He made me to stand on his right and the woman to stand behind us".