باب: امام کے آنے سے پہلے صفیں سیدھی کی جا سکتی ہیں
)
Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: Setting up rows before the Imam comes out)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
809.
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ جماعت کی اقامت ہوگئی تو ہم کھڑے ہوگئے اور رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری سے قبل صفیں درست کرلی گئیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے حتی کہ جب اپنی نمازگاہ میں کھڑے ہوگئے تو تکبیر تحریمہ سے قبل ہی آپ واپس مڑے اور ہم سے فرمایا: اپنی جگہ کھڑے رہو۔ ہم کھڑے انتظار کرتے رہے حتی کہ آپ تشریف لائے تو آپ نہائے ہوئے تھے اور آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے گر رہے تھے۔ پھر آپ نے تکبیر تحریمہ کہی اور نماز پڑھائی۔
تشریح:
اگرچہ امام کو دیکھ کر کھڑے ہونا چاہیے مگر اتنی دیر پہلے بھی کھڑے ہوسکتے ہیں کہ امام صاحب کے آنے تک صفیں سیدھی ہوسکیں۔ (مزید فوائد کے لیے دیکھیے: 793

حدیث حاشیہ:
اگرچہ امام کو دیکھ کر کھڑے ہونا چاہیے مگر اتنی دیر پہلے بھی کھڑے ہوسکتے ہیں کہ امام صاحب کے آنے تک صفیں سیدھی ہوسکیں۔ (مزید فوائد کے لیے دیکھیے: 793
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہی گئی تو ہم کھڑے ہوئے ، اور صفیں اس سے پہلے کہ رسول اللہ ﷺ ہماری طرف نکلیں درست کر لی گئیں ، پھر رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے یہاں تک کہ جب آپ اپنی نماز پڑھانے کی جگہ پر آ کر کھڑے ہو گئے تو اس سے پہلے کہ کے آپ تکبیر ( تکبیر تحریمہ ) کہیں ہماری طرف پلٹے ، اور فرمایا : ” تم لوگ اپنی جگہوں پہ رہو “ ، تو ہم برابر کھڑے آپ کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ ہماری طرف آئے ، آپ غسل کئے ہوئے تھے ، اور آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا ، تو آپ نے تکبیر ( تحریمہ ) کہی ، اور صلاۃ پڑھائی ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that An-Numan bin Bashir (RA) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) used to straighten the rows like shaft of an arrow is straightened before the head is attached to it. He saw a man whose chest was sticking out from the row. I saw the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Make your rows straight or Allah will cause your faces to be deformed".