تشریح:
(1) امام نسائی رحمہ اللہ کا خیال ہے کہ اب بھی اگر کوئی معقول وجہ بن جائے تو آدمی نماز باجماعت سے نکل کر اپنی الگ نماز پڑھ سکتا ہے مثلاً: جماعت کھڑی ہے کہ ٹرین آگئی۔ امام صاحب لمبی قراءت کر رہے ہیں تو ٹرین کا مسافر اپنی نماز الگ سے پڑھ لے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کا بھی یہی خیال ہے۔ اس قسم کی کوئی اور معقول وجہ بھی عذر بن سکتی ہے۔ واللہ أعلم۔ (۲) یہ عشاء کی نماز کا واقعہ ہے۔ اس انصاری کو ادائیگی نماز کی داد دیجیے کہ سارا دن کام کرنے بلکہ رات کا ایک حصہ بھی گزر جانے کے باوجود اس نے کھانے اور آرام کرنے کی بجائے نماز کو ترجیح دی۔
(3) حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو تنبیہ کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا) (وَالضُّحَى) (وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی) اور (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأعْلَى) جیسی سورتیں پڑھا کرو۔ دیکھیے: (صحیح البخاري الأذان حدیث: ۷۰۵ و صحیح مسلم الصلاة حدیث: ۴۶۵)
(4) عصر اور مغرب کی نماز میں قرآن مجید کی آخری چھوٹی سورتیں ظہر اور عشاء میں آخری درمیانی سورتیں اور صبح کی نماز میں آخری بڑی سورتیں مسنون ہیں۔ ویسے مقتدیوں کے لحاظ سے کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين) .
إسناده: حدثنا أحمد بن حنبل: ثنا سفيان عن عمرو سمعه من جابر.
قلت: وهذا سند صحيح على شرط الشيخين؛ وعمرو: هو ابن دينار.
والحديث أخرجه أحمد في "المسند" (3/8؟ 3) ... بهذا السند.
وكذلك أخرجه الشافعي كما تقدم (613) .
ومن طريقه: أخرجه البيهقي (3/85) .
ثم أخرجه البيهقي، وكذا أبو عوانة في "صحيحه " (2/156) من طريق
الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا عمرو بن دينار وأبو الزبير أنهما سمعا جابر بن
عبد الله يقول... فذكره، وفي آخره: قال سفيان: قال أبو الزبير: قال له النبي
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" اقرأب: (سبح اسم ربك الأعلى) ، (والسماء والطارق) ، (والسماء
ذات البروج) ، (والشمس وضحاها) ؛ (والليل إذا يغشى) ، ونحوها ". فقلت
لعمرو...
وتابعه محمد بن عباد: حدثنا سفيان... به، وزاد في وسطه:
فانحرف رجل فسلم، ثم صلى وحده... وقال في آخره:
فقلت لعمرو: إن أبا الزبير حدثنا عن جابر أنه قال: " اقرأ... " نحوه.
أخرجه مسلم، والبيهقي (3/85) ، وقال:
" لم يقل أحد في هذا الحديث: و (سلم) إلا محمد بن عباد ".
قلت: وهو صدوق يهم؛ كما في "التقريب "؛ فلا تقبل زيادته على الثقات.
وتابعه الليث بن سعد عن أبي الزبير... به؛ ولفظه في آخره:
" إذا أممت الناس؛ فاقرأ بـ : (الشمس وضحاها) و (سبح اسم ربك
الأعلى) ، و (اقرأ باسم ربك) ، و (الليل إذا يغشى) ".
وأخرجه البخاري (1/118) من طريق محارب بن دِثارٍ : سمعت جابر بن
عبد الله... به نحوه.