موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ الْجَمَاعَةِ إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً رَجُلٌ وَصَبِيٌّ وَامْرَأَةٌ)
حکم : صحیح
841 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ قَزَعَةَ مَوْلًى لِعَبْدِ الْقَيْسِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عِكْرِمَةَ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ خَلْفَنَا تُصَلِّي مَعَنَا وَأَنَا إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصَلِّي مَعَهُ
سنن نسائی:
کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل
باب: جب نمازی تین ہوں، یعنی ایک مرد، ایک بچہ اور ایک عورت تو جماعت کیسے ہوگی؟
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
841. حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کی ایک جانب نماز پڑھی اور حضرت عائشہ ؓ ہمارے ساتھ نماز پڑھ رہی تھیں۔ اور میں نبی ﷺ کے پہلو میں (دائیں جانب) آپ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا۔