Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Imam saying Amin out loud)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
928.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے، اس کے سابقہ سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
تشریح:
”سابقہ سب گناہ“ جمہور اہل علم کے نزدیک، اس سے اور دیگر اعمال جن کے متعلق یہ بشارت دی گئی ہے کہ ان کے بجا لانے پر سابقہ سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، ان سے صغیرہ گناہ مراد ہیں جو توبہ کیے بغیر مختلف اعمال سے معاف ہو جاتے ہیں۔ جہاں تک کبیرہ گناہوں کی معافی کا معاملہ ہے تو وہ خالص توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ لیکن یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث کے ظاہر کا تقاضا یہی ہے کہ ان اعمال کی تاثیر و برکت سے سبھی گناہ معاف ہو جاتے ہیں، وہاں توبہ کی شرط نہیں، الفاظ کا عموم بھی اسی بات کا متقاضی ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہو جائے گا، اس کے تمام سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'When the Imam says: Not (the way) of those who earned Your anger, nor of those who went astray, say: 'Amin' for the angels say Amin and the Imam says Amin, and if a person's Amin coincides with the Amin of the angels, his previous sins will be forgiven'".