Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: The command to say Amin behind the Imam)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
929.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امام (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) کہے تو تم آمین کہو کیونکہ جس کا قول فرشتوں کے قول کے ساتھ مل جائے، اس کے لیے اس کے پہلے سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
تشریح:
امام کے پیچھے مقتدیوں کا آمین کہنا اتفاقی مسئلہ ہے۔ اختلاف آہستہ اور اونچی کہنے میں ہے۔ بیہقی میں حضرت عطاء سے روایت ہے کہ میں نے دو سو اصحاب رسول کو مسجد حرام میں دیکھا کہ جب امام (وَلَا الضَّالِّينَ) کہتا تو ان کی آمین کی آواز سے گونج پیدا ہو جاتی تھی۔ (السنن الکبری للبیھقي، الصلاة: ۵۹/۲) حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے خصوصاً منقول ہے کہ ان کے مقتدیوں کی آواز سے شور برپا ہو جاتا تھا۔ (السنن الکبریٰ للبيھقي، الصلاة: ۵۹/۲) اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (فتح الباري: ۳۴۵-۳۳۹/۲، تحت حدیث: ۷۸۲-۷۸۰)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امام «غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کہے تو تم لوگ آمین کہو، کیونکہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہو جائے گا اس کے تمام سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah(RA) that: The Messenger of Allah (ﷺ) said: "When the Imam says Amin, say Amin, for if a person's Amin coincides with the Amin of the angels, his previous sins will be forgiven'".