Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Collection of what was narrated concerning the Quran)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
942.
حضرت ابن عمر ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کو یاد کرنے والے (حافظ قرآن) کی مثال بندھے ہوئے اونٹوں کے مالک کی طرح ہے۔ اگر وہ ان کا خیال رکھے گا تو انھیں محفوظ رکھے گا اور اگر انھیں کھول دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔“
تشریح:
(1) اس حدیث مبارکہ میں قرآن کریم کا بار بار دور کرنے اور اس کی کثرت سے تلاوت کر کے اس کی حفاظت کی طرف رغبت دلائی گئی ہے۔ (2) قرآن کے حافظ کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرآن کو بار بارپڑھتا رہے۔ متشابہات کی طرف توجہ کرے ورنہ بھولنے کا خطرہ ہے۔ (3) کسی بات کی وضاحت کرنے کے لیے مثال بیان کرنی چاہیے تاکہ حقیقت حال ذہنوں کے قریب تر ہو جائے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صاحب قرآن ۱؎ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے اونٹ رسی سے بندھے ہوں، جب تک وہ ان کی نگرانی کرتا رہتا ہے تو وہ بندھے رہتے ہیں، اور جب انہیں چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : صاحب قرآن سے قرآن کا حافظ مراد ہے، خواہ پورے قرآن کا حافظ ہو یا اس کے کچھ اجزاء کا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ubayy (RA) said: "I had no confusion in my mind from that time I embraced Islam, except when I recited a verse and another man recited it differently. I said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) taught me this'. And the other man said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) taught me too'. So I went to the Prophet Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم)and said: O Prophet of Allah, did you not teach me such and such a verse'? He said: 'Yes'. The other man said: 'Did you not teach me such and such a verse'? He said: 'Yes. Jibril and Mika'il ؑ, came to me, and Jibril ؑ sat on my right and Mika'il on my left. Jibril ؑ said: "Recite the Quran with one way of recitation'. Mika'il said: 'Teach him more, teach him more- until there were seven modes of recitation, each of which is good and sound'".