Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Reciting: "When the sun is wound round" in Subh)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
950.
حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے چچا سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو آپ نے ایک رکعت میں پڑھا (وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ) ”اور کھجوروں کے لمبے لمبے درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوں گے۔“ شعبہ نے کہا: میں زیاد سے بازار میں ہجوم میں ملا تو انھوں نے کہا: سورۂ ق پڑھی۔
تشریح:
زیاد بن علاقہ کے چچا صحابیٔ رسول قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ کتب ستہ میں ان سے صرف دو روایات مروی ہیں۔ ایک یہی مذکورہ حدیث اور دوسری جامع ترمذی میں حدیث: ۳۵۹۱ ہے۔

حدیث حاشیہ:
زیاد بن علاقہ کے چچا صحابیٔ رسول قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ کتب ستہ میں ان سے صرف دو روایات مروی ہیں۔ ایک یہی مذکورہ حدیث اور دوسری جامع ترمذی میں حدیث: ۳۵۹۱ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز فجر پڑھی، تو آپ نے ایک رکعت میں «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ » پڑھی ۱؎ ، شعبہ کہتے ہیں: میں نے زیاد سے پر ہجوم بازار میں ملاقات کی تو انہوں نے کہا: سورۃ «ق» پڑھی۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی وہ سورۃ پڑھی جس میں یہ آیت ہے جزء بول کر کل مراد لیا گیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Umm Hisham bint Harithah bin An-Nu'man said: I only learned :Qaf. By the Glorious Quran.' Behind the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم); he used to recite it in Subh.