Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Recitation in the two rak'ahs after maghrib)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
994.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آ رہا تھا کہ آپ نے ایک آدمی کو یہ سورت پڑھتے ہوئے سنا:(قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ) ”کہہ دیجیے: اللہ ایک ہے۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا۔اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا (واجب ہوگئی)؟ آپ نے فرمایا: ”جنت۔“
تشریح:
کیونکہ یہ سورت خالص توحید ہے اور توحید کا بدلہ جنت ہے۔ ابتدا میں مل جائے یا کچھ سزا بھگت کر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: [مَنكانآخِرُ كلامِهِ لاإلهَإلّااللهُدخَل الجنَّةَ] ”جس کی آخری بات لا الہ الا اللہ ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ (سنن أبي داود، الجنائز، حدیث: ۳۱۱۶) ہر موحد لازنا جنت میں جائے گا، جب بھی جائے، پھر ہمیشہ وہیں رہے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبید بن حنین مولی آل زید بن خطاب کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آیا، تو آپ نے ایک شخص کو «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ» پڑھتے سنا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“، میں نے آپ سے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا چیز واجب ہو گئی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنت۔“
حدیث حاشیہ:
w
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
"I heard Abu Hurairah (RA) say: 'I came back (from a journey) with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he heard a man reciting 'Say: He is Allah, (the) One, Allah-us-Samad (the Self-Sufficient Master). He begets not, nor was He begotten. And there is none equal or comparable unto Him'. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'It is guaranteed'. We asked him: 'What, O Messenger of Allah?' He said: 'Paradise'".