قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا)

حکم : لم تتم دراسته

ترجمة الباب:

998 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَلَّى مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ لِأَصْحَابِهِ الْعِشَاءَ فَطَوَّلَ عَلَيْهِمْ فَانْصَرَفَ رَجُلٌ مِنَّا فَأُخْبِرَ مُعَاذٌ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ الرَّجُلَ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ مُعَاذٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُرِيدُ أَنْ تَكُونَ فَتَّانًا يَا مُعَاذُ إِذَا أَمَمْتَ النَّاسَ فَاقْرَأْ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ

سنن نسائی:

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل 

  (

باب: عشاء کی نماز میں (والشمس وضحھا) پڑھنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

998.   حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت معاذ بن جبل ؓ نے اپنی قوم کو عشاء کی نماز پڑھائی اور بہت لمبی کر دی۔ ہم میں سے ایک آدمی جماعت سے نکل گیا۔ حضرت معاذ ؓ کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو انھوں نے کہا: وہ منافق ہوگیا ہے۔ جب یہ بات اس آدمی تک پہنچی تو وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو معاذ ؓ کے واقعے کی خبر دی۔ نبی ﷺ نے اسے فرمایا: ”اے معاذ! تو فتنے باز بننا چاہتا ہے؟ جب تو لوگوں کی امامت کرائے تو (والشَّمْسِ وَضُحَاهَا)، (سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى)، (وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى) اور (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ) جیسی سورتیں پڑھا کر۔“