تشریح:
وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہواکہ جب مسلمان کفار کے درمیان مقیم ہوں اور مجاہدین کے ہاتھوں ان کا قتل ہوجائے تو مجاہدین پر اس کا کوئی گناہ نہیں، اور دونوں ’’ایک دوسرے کی آگ نہ دیکھ سکیں‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ حالات کے تقاضے کے مطابق مشرکین کے گھروں اور علاقوں سے ہجرت کرنا ضروری ہے کیونکہ اسلام اورکفر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ آدھی دیت کا حکم اس لیے دیا کیونکہ باقی آدھی کفارکے ساتھ رہنے کی وجہ سے بطور سزا ساقط ہوگئی۔
نوٹ: (متابعات کی بناپر یہ حدیث صحیح ہے ، ورنہ اس کا مرسل ہونا ہی زیادہ صحیح ہے ، دیکھئے: الارواء :رقم ۱۲۰۷)