موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْوَلَاءِ وَالْهِبَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَافَةِ)
حکم : صحیح
2294 . وَقَدْ رَوَى ابْنُ عُيَيْنَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَزَادَ فِيهِ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا مَرَّ عَلَى زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ وَهَكَذَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ احْتَجَّ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي إِقَامَةِ أَمْرِ الْقَافَةِ.
جامع ترمذی:
كتاب: ولاء اور ہبہ کے احکام ومسائل
باب: نسب میں قیافہ شناسی کے حکم کابیان
)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2294. ۲۔ ابن عیینہ نے یہ حدیث (عن الزهري، عن عروة، عن عائشة) کی سند سے روایت کی ہے۔ اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے، آپﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم نے نہیں دیکھا کہ مجزز، زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید ؓ کے پاس سے گزرا، اس وقت وہ دونوں اپنا سر ڈھانپے ہوئے تھے اور ان کے پیر کھلے ہوئے تھے تواس نے کہا: ان قدموں (کا رشتہ) ایک دوسرے سے ہیں۔۳۔ اسی طرح ہم سے سعید بن عبدالرحمن اور کئی لوگوں نے یہ حدیث (عن سفيان بن عيينة، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة) کی سند سے بیان کی ہے، یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۴۔ بعض اہل علم نے اس حدیث سے قیافہ کے معتبر ہونے پر استدلال کیا ہے۔