موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
جامع الترمذي: أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي سُورَةِ الإِخْلاَصِ)
حکم : ضعیف
3165 . وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنَامَ عَلَى فِرَاشِهِ فَنَامَ عَلَى يَمِينِهِ ثُمَّ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةٍ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ لَهُ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَا عَبْدِيَ ادْخُلْ عَلَى يَمِينِكَ الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ أَيْضًا عَنْ ثَابِتٍ.
جامع ترمذی:
كتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں
(باب: سورہ اخلاص (قل ھواللہ أحد) کی فضیلت کابیان
)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
3165. انس ؓ سےاسی سند سے (یہ بھی) مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے بستر پر سونے کا ارادہ کرے اور دائیں کروٹ پرلیٹ جائے پھر سو مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھے تو جب قیامت کا دن آئے گا تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے کہے گا تو اپنی داہنی جانب سے جنت میں داخل ہو جا‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث ثابت کی روایت سے جسے وہ انس سے روایت کرتے ہیں غریب ہے۔۲۔ یہ حدیث اس سند کے علاوہ بھی دوسری سند سے ثابت سے مروی ہے۔