قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ​)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1250 .   حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ فِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ وَكَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَهْلَهُ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ احْجُرْ عَلَيْهِ فَدَعَاهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ هَاءَ وَهَاءَ وَلَا خِلَابَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَحَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَقَالُوا الْحَجْرُ عَلَى الرَّجُلِ الْحُرِّ فِي الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ إِذَا كَانَ ضَعِيفَ الْعَقْلِ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَلَمْ يَرَ بَعْضُهُمْ أَنْ يُحْجَرَ عَلَى الْحُرِّ الْبَالِغِ

جامع ترمذی:

كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل 

  (

باب: جسے بیع میں دھوکہ دے دیا جاتاہووہ کیاکرے؟​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1250.   انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی خرید وفروخت کرنے میں بودا ۱؎ تھا اور وہ (اکثر) خریدوفروخت کرتا تھا، اس کے گھر والے نبی اکرمﷺ کے پاس آئے اوران لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! آپﷺ اس کو (خریدوفروخت سے) روک دیجیے، تو نبی اکرمﷺنے اس کو بلوایا اور اسے اس سے منع فرما دیا۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! میں بیع سے باز رہنے پر صبر نہیں کرسکوں گا، آپﷺ نے فرمایا: (اچھا) جب تم بیع کرو تو یہ کہہ لیا کروکہ ایک ہاتھ سے دواور دوسرے ہاتھ سے لو اور کوئی دھوکہ دھڑی نہیں ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔۲۔ اس باب میں ابن عمر سے بھی روایت ہے۔۳۔ بعض اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے، وہ کہتے ہیں کہ آزاد شخص کوخریدوفروخت سے اس وقت روکا جاسکتا ہے جب وہ ضعیف العقل ہو، یہی احمد اوراسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔۴۔ اوربعض لوگ آزاد بالغ کو بیع سے روکنے کو درست نہیں سمجھتے ہیں۳؎۔