قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْقَدَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّقَاءِ وَالسَّعَادَةِ​)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2136 .   حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَوَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَنْكُتُ فِي الْأَرْضِ إِذْ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا قَدْ عُلِمَ وَقَالَ وَكِيعٌ إِلَّا قَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنْ النَّارِ وَمَقْعَدُهُ مِنْ الْجَنَّةِ قَالُوا أَفَلَا نَتَّكِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جامع ترمذی:

كتاب: تقدیرکے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: اچھی اوربری تقدیر( قسمت) کا بیان​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2136.   علی ؓ کہتے ہیں: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپﷺ زمین کرید رہے تھے کہ اچانک آپ نے آسمان کی طرف اپنا سر اٹھایا پھر فرمایا: ’’تم میں سے کوئی آدمی ایسا نہیں ہے جس کا حال معلوم نہ ہو، (وکیع کی روایت میں ہے: ’’تم میں سے کوئی آدمی ایسا نہیں جس کی جنت یاجہنم کی جگہ نہ لکھ دی گئی ہو‘‘)، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! کیا ہم لوگ (تقدیر کے لکھے ہوئے پر ) بھروسہ نہ کرلیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’نہیں، تم لوگ عمل کرو اس لیے کہ ہرآدمی کے لیے وہ چیز آسان کردی گئی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیاگیاہے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔