قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْفَقْرِ​)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2350 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ نَبْهَانَ بْنِ صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ عَنْ أَبِي الْوَازِعِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فَقَالَ انْظُرْ مَاذَا تَقُولُ قَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فَقَالَ انْظُرْ مَاذَا تَقُولُ قَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ إِنْ كُنْتَ تُحِبُّنِي فَأَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا فَإِنَّ الْفَقْرَ أَسْرَعُ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنْ السَّيْلِ إِلَى مُنْتَهَاهُ .

جامع ترمذی:

كتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: فقر کی فضیلت کا بیان​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2350.   عبداللہ بن مغفل ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپﷺ نے فرمایا: ’’جوکہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو‘‘، اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتاہوں، آپﷺ نے فرمایا: ’’جوکہہ رہے ہواس کے بارے میں سوچ سمجھ لو‘‘، اس نے پھرکہا: اللہ کی قسم!میں آپ سے محبت کرتاہوں، اسی طرح تین دفعہ کہا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’اگر تم مجھ سے واقعی محبت کرتے ہوتو فقر ومحتاجی کا ٹاٹ تیار رکھو اس لیے کہ جوشخص مجھے دوست بنانا چاہتا ہے اس کی طرف فقر اتنی تیزی سے جاتا ہے کہ اتنا تیزسیلاب کا پانی بھی اپنے بہاؤکے رخ پرنہیں جاتا‘‘۔