تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) قیامت کے نزدیک ہونے والے برے اعمال کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے۔ کہ مومن ان سے بچنے کی زیادہ کوشش کریں۔
(2) حرام چیز کا نام بدل دینے سے حکم تبدیل نہیں ہوجاتا۔ جیسے سود کو منافع یا مارک اپ کہنے سے اس کی حقیقت نہیں بدل جاتی اسی طرح شراب کو مشروب یا شربت کہنے سے یا کوئی اور بھلا سا نام رکھ لینے سے وہ حلال نہیں ہوجاتی۔