2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوَصَايَا (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {مِنْ بَعْدِ وَصِيّ...)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2749. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: آيَةُ المُنَافِقِ ثَلاَثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ...

صحیح بخاری:

کتاب: وصیتوں کے مسائل کا بیان

(

باب : اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ نساء میں ) یہ فرمان...)

2749.

حضرت ابوہریرہ  ؓ سےروایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’منافق کی تین نشانیاں ہیں: وہ جب بات کر تا ہے تو جھوٹ بولتاہے، جب ا س کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتاہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔‘‘

4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ خِصَالِ الْمُنَافِقِ)

أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

59. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سُهَيْلٍ نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ»....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: منافق کی خصلتوں کا بیان)

59.

نافع بن مالک بن ابی عامرؒ نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’منافق کی تین علامتیں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو (اس کی) خلاف ورزی کرے اور جب اسے (کسی چیز کا) امین بنایا جائے تو (اس میں) خیانت کرے۔‘‘

...

5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ خِصَالِ الْمُنَافِقِ)

6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْإِيمَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي عَلاَمَةِ الْمُنَافِقِ​)

صحیح

2631. حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ الْعَلَاءِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأنَسٍ وَجَابِرٍ....

جامع ترمذی: كتاب: ایمان واسلام کے بیان میں (باب: منافق کی پہچان کابیان​)

2631.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’منافق کی نشانیاں تین ہیں:
(۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔
(۲) جب وعدہ کرے تو وعدے کی خلاف ورزی کرے۔
(۳) اورجب اسے امانت سونپی جائے تو اس میں خیانت کرے‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث علاء کی روایت سے حسن غریب ہے۔
۲۔ یہ حدیث کئی سندوں سے ابوہریرہ ؓ سے آئی ہے جسے وہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔
۳۔ اس باب میں ابن مسعود، انس اور جابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔

...