1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ كِسْوَةِ الكَعْبَةِ)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1594. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جِئْتُ إِلَى شَيْبَةَ ح و حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ مَعَ شَيْبَةَ عَلَى الْكُرْسِيِّ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ لَقَدْ جَلَسَ هَذَا الْمَجْلِسَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا قَسَمْتُهُ قُلْتُ إِنَّ صَاحِبَيْكَ لَمْ يَفْعَلَا قَالَ هُمَا الْمَرْءَانِ أَقْتَدِي بِهِمَا...

صحیح بخاری:

کتاب: حج کے مسائل کا بیان

(باب: کعبہ پر غلاف چڑھانا)

1594.

حضرت ابو وائل سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ شیبہ کے ساتھ کعبہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا تو انھوں نے کہا کہ اس جگہ پر حضرت عمر فاروق ؓ  نے بیٹھ کر فرمایا: میرا ارادہ ہے  کہ کعبہ میں جس قدر سونا چاندی موجود ہے۔ میں اسے تقسیم کردوں۔ میں نے عرض کیا کہ آپ کے دونوں پیش رو ساتھیوں نے تو ایسا نہیں کیا۔ تب عمر فاروق ؓ  نے فرمایا: وہ دونوں جلیل القدر انسان تھے۔ میں بھی ان کی اقتداء کرتا ہوں۔

...

2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي مَالِ الْكَعْبَةِ)

صحیح

2031. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ شَيْبَةَ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ قَالَ قَعَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَقْعَدِكَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ فَقَالَ لَا أَخْرُجُ حَتَّى أَقْسِمَ مَالَ الْكَعْبَةِ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ بَلَى لَأَفْعَلَنَّ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ لِمَ قُلْتُ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى مَكَانَهُ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُمَا أَحْوَجُ مِنْكَ إِلَى الْمَالِ فَلَمْ يُخْرِجَاهُ ف...

سنن ابو داؤد:

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

(باب: کعبہ کے مال کا بیان)

2031.

سیدنا شیبہ بن عثمان ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ اسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے جہاں تم بیٹھے ہو تو انہوں نے کہا: میں یہاں سے نہیں نکلوں گا حتیٰ کہ کعبہ کا مال تقسیم کر دوں۔ شیبہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: آپ یہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میں ضرور کروں گا۔ میں نے کہا: آپ نہیں کر سکتے۔ کہنے لگے: کیوں؟ میں نے کہا: بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کو اس مال کی خبر تھی اور ابوبکر ؓ کو بھی علم تھا اور وہ اس مال کے آپ سے زیادہ ضرورت مند تھے مگر انہوں نے اسے نہیں نکالا۔ چنانچہ وہ اٹھے اور چلے گئے۔

...

3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَالِ الْكَعْبَةِ)

صحیح

3116. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: بَعَثَ رَجُلٌ مَعِيَ بِدَرَاهِمَ هَدِيَّةً إِلَى الْبَيْتِ، قَالَ: فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ وَشَيْبَةُ جَالِسٌ عَلَى كُرْسِيٍّ، فَنَاوَلْتُهُ إِيَّاهَا، فَقَالَ: أَلَكَ هَذِهِ؟ قُلْتُ: لَا، وَلَوْ كَانَتْ لِي، لَمْ آتِكَ بِهَا، قَالَ: أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ، لَقَدْ جَلَسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَكَ الَّذِي جَلَسْتَ فِيهِ، فَقَالَ: «لَا أَخْرُجُ، حَتَّى أَقْسِمَ مَالَ الْكَعْبَةِ بَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ» قُلْتُ: مَا أَنْتَ فَاعِلٌ، قَالَ: لَأَفْعَلَنَّ، قَالَ: و...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

(باب: کعبہ کے مال کا بیان)

3116.

حضرت شفیق ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک شخص نے بیت اللہ کو ہدیہ کرنے کے لیے میرے ہاتھ کچھ درہم بھیجے۔ میں کعبہ میں داخل ہوا تو دیکھا کہ حضرت شیبہ کرسی پر بیٹھے تھے۔ میں نے انہیں وہ درہم دے دیے۔ انہوں نے کہا: یہ تمہارے ہیں؟ میں نے کہا: نہیں، اگر میرے ہوتے تو میں آپ کے پاس نہ لاتا۔ انہوں نےکہا: تم نے یہ بات کہی ہے (تو مجھے بھی ایک بات یاد آگئی) حضرت عمر بن خطاب (ایک دن) اسی جگہ بیٹھے تھے جہاں تم اب بیٹھے ہو، انہوں نے فرمایا: میں (کعبہ سے) باہر نہیں جاؤں گا جب تک کعبے کا مال نکال کر غریب مسلمانوں میں تقسیم نہ کردوں۔ میں نے کہا: آپ یہ کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے ...