تشریح:
(1) معلوم ہوا کہ جوتوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔
(2) اہل کتاب اورمشرکین کی مخالفت ان امور میں ہے، جن کی شریعت اسلامیہ نےصراحت کی ہے یا ان کی خاص مذہبی یا قومی علامت ہے۔
(3) ہمارے ہاں مذکورہ مسئلہ اور اس قسم کے بعض دیگر مسائل متروک ہوگئے ہیں۔ ان سنتوں کی احیاء کےلیے (ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ) (النحل: 125) کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ اور آپ کی سنت سے محبت کا داعیہ پیدا کرنا ضروری ہے، تاکہ بےعلم لوگ دین سے اور علمائے حق سے متنفر نہ ہوں۔