قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ التَّغْلِيظِ فِي مَنْ أَفْطَرَ عَمْدًا)

حکم : ضعیف (الألباني)

2397. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ: حَدَّثَنِي حَبِيبٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُطَوِّسِ، قَالَ: فَلَقِيتُ ابْنَ الْمُطَوِّسِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ، وَسُلَيْمَانَ. قَالَ أَبو دَاود: وَاخْتُلِفَ عَلَى سُفْيَانَ، وَشُعْبَةَ عَنْهُمَا: ابْنُ الْمُطَوِّسِ وَأَبُو الْمُطَوِّسِ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: عمداً روزہ توڑ دینے کی برائی)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2397.

عمارہ بن عمیر نے ابن مطؤس سے روایت کیا اور کہا کہ میں ابن مطؤس سے ملا تو اس نے مجھے اپنے والد سے، اس نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے حدیث بیان کی جیسے کہ ابن کثیر اور سلیمان کی روایت (اوپر مذکور ہوئی) ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سفیان اور شعبہ کے شاگرد ان سے بیان کرنے میں مختلف ہیں۔ کچھ ”ابن مطؤس“ کہتے ہیں اور کچھ ”ابومطؤس۔“