تشریح:
حدیث میں (يبيت ليلتين)سے مراد یہ ہے کہ اسے وصیت لکھنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔تحدید مراد نہیں ہے۔کیوکہ مسند ابی عوانۃ اور السنن کبریٰ للبیقی میں (ليلة او ليلتين)ایک ر ات یا دو راتوں کا زکر ہے۔ صحیح مسلم اور سنن نسائی میں (ثلاث لیال) تین راتوں کازکر بھی ملتاہے۔بہرحال انسان کو اپنی موت سے کبھی غافل نہیں ہوناچاہیے۔ نہ معلوم کس وقت بلاوا آجائے۔ لہذا اگر کوئی قرض ہو یا امانت یا کوئی اور اہم معاملہ تو چاہیے کہ اسے اپنے ہاں لکھ رکھے۔ تاکہ وارثوں کو اس کی تنفیذ میں آسانی رہے۔اورحقوق کے معاملے میں مرنے والے پر کوئی بوجھ باقی نہ رہ جائے۔اس صورت میں یہ امرواجب ہے۔لیکن اگرکوئی حق واجب نہ ہو تو وصیت کرنا مستحب ہے واجب نہیں۔جیسے کہ درج ذیل حدیث میں آرہاہے۔