تشریح:
ایسی زمینیں جو پہلے بے آباد ہوں اور حکومت اسلامیہ نے کسی کو دے دی ہوں۔ یا بے آباد زمین کو کسی نے از خود آباد کیا ہو اور اس کا مالک بن گیا ہو۔ تو پہلے سے موجود درختوں سے عام لوگوں کو روکنا جائز نہیں اور ایسے ہی جو خودرو ہوں جیسے کہ جھاڑیاں وغیرہ ہوتی ہیں۔ یا خورد ہوں جیسے کہ جھاڑیاں وغیرہ ہوتی ہیں یا خورد گھاس اس سے ضرورت مندوں کو روکنا اخلاقا بھی درست نہیں۔ لیکن جسے مالک نے خود کاشت کیا ہو۔ اس سے روکنے کا اسے حق ہے۔