قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي تَسْوِيَةِ الْقَبْرِ)

حکم : صحیح 

3219. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ حَدَّثَهُ قَالَ كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِرُودِسَ مِنْ أَرْضِ الرُّومِ فَتُوُفِّيَ صَاحِبٌ لَنَا فَأَمَرَ فَضَالَةُ بِقَبْرِهِ فَسُوِّيَ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِتَسْوِيَتِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رُودِسُ جَزِيرَةٌ فِي الْبَحْرِ

مترجم:

3219. ابوعلی ہمدانی نے بیان کیا کہ ہم سیدنا فضالہ بن عبید ؓ کی معیت میں روم کی سر زمین میں جزیرہ روڈس میں تھے کہ ہمارا ایک ساتھی وفات پا گیا ۔ سیدنا فضالہ نے ان کی قبر کے متعلق کہا کہ اسے برابر کر دیا جائے ‘ پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ قبر کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ روڈس ایک سمندری جزیرے کا نام ہے ۔