مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 3
1 صحيح مسلم كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ
حکم: صحیح
952.01 و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاتَ الْيَوْمَ عَبْدٌ لِلَّهِ صَالِحٌ أَصْحَمَةُ فَقَامَ فَأَمَّنَا وَصَلَّى عَلَيْهِ
صحیح مسلم:
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)
952.01. عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’آج اللہ کا ایک نیک بندہ اصمحہ فوت ہو گیا ہے۔‘‘ اس کے بعد آپ ﷺ کھڑے ہوئے، ہماری امامت کرائی اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
2 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي النُّورِ يُرَى عِنْدَ قَبْرِ الشَّهِيدِ
حکم: ضعیف
2523 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ لَا يَزَالُ يُرَى عَلَى قَبْرِهِ نُورٌ .
سنن ابو داؤد:
کتاب: جہاد کے مسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
2523. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ جب نجاشی ؓ کی وفات ہوئی تو ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ اس کی قبر پر نور دکھائی دیتا ہے۔ ابوسعید نے ہم سے کہا: احمد بن عبدالجبار نے ہمیں بیان کیا کہ ہم کو یزید بن بکیر نے ابن اسحاق سے اسی کی مانند روایت کیا۔
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمُسْلِمِ يَمُوتُ فِي...
حکم: ضعیف
3205 حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَنْطَلِقَ إِلَى أَرْضِ النَّجَاشِيِّ فَذَكَرَ حَدِيثَهُ قَالَ النَّجَاشِيُّ أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ الَّذِي بَشَّرَ بِهِ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَلَوْلَا مَا أَنَا فِيهِ مِنْ الْمُلْكِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أَحْمِلَ نَعْلَيْهِ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
3205. سیدنا ابوبردہ اپنے والد ( سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ ہم نجاشی کے ملک ( حبشہ ) میں چلے جائیں ۔ اور اپنی حدیث بیان کی ۔ نجاشی نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور یہ وہی ہیں جن کے متعلق سیدنا عیسیٰ ابن مریم ؑ نے خوشخبری دی تھی ‘ اگر میں بادشاہی کے ان حالات سے دوچار نہ ہوتا تو میں با لضرور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا حتیٰ کہ آپ ﷺ کے جوتے اٹھاتا ۔...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 3