تشریح:
فائدہ۔ یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ اور مراد اس سے یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے مہر شدہ سکوں کو عام دھات میں ڈال لینا جائز نہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ سکوں کو تعامل (کرنسی) کے علاوہ اور انداز سے بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ تو سب درست نہیں۔ کیونکہ اس سے لوگوں کولین دین میں پریشانی ہوتی ہے۔ کرنسی نوٹوں کو خراب کرنا بھی از حد معیوب بات ہے۔