الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ مَنْ بَاعَ نَخْلًا عَلَيْهَا ثَمَرٌ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1543.04. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ ابْتَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلَّذِي بَاعَهَا، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَمَنِ ابْتَاعَ عَبْدًا فَمَالُهُ لِلَّذِي بَاعَهُ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ... صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: جو شخص کھجور کا ایسا درخت فروخت کرے جس پر پھل لگا ہو ) مترجم: MuslimWriterName 1543.04. لیث نے ہمیں ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے سالم بن عبداللہ بن عمر سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپﷺ فرما رہے تھے: ’’جس نے تابیر کیے جانے کے بعد کھجور کا درخت خریدا، تو اس کا پھل اسی کا ہے جس نے اسے بیچا، الا یہ کہ خریدار شرط طے کر لے اور جس نے غلام خریدا تو اسی کا مال اسی کا ہے جس نے اسے فروخت کیا، الا یہ کہ خریدار شرط طے کر لے۔‘‘ ... الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ مَنْ بَاعَ نَخْلًا عَلَيْهَا ثَمَرٌ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1543.05. وَحَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: جو شخص کھجور کا ایسا درخت فروخت کرے جس پر پھل لگا ہو ) مترجم: MuslimWriterName 1543.05. سفیان بن عیینہ نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی۔ الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ مَنْ بَاعَ نَخْلًا عَلَيْهَا ثَمَرٌ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1543.06. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ أَبَاهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِمِثْلِهِ صحیح مسلم : کتاب: لین دین کے مسائل (باب: جو شخص کھجور کا ایسا درخت فروخت کرے جس پر پھل لگا ہو ) مترجم: MuslimWriterName 1543.06. یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی، کہا: مجھے سالم بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی کہ ان کے والد نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپﷺ فرما رہے تھے ۔۔۔ اسی کے مانند۔ الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الْعَبْدِ يُبَاعُ وَلَهُ مَالٌ) حکم: صحیح 3433. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ الْمُبْتَاعُ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا, فَالثَّمَرَةُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: مالدار غلام جو فروخت کیا جا رہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3433. سیدنا سالم ؓ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی غلام بیچا اور اس کے پاس مال بھی ہو تو یہ مال اس کے فروخت کرنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے۔ اور جس نے تابیر شدہ کھجور بیچی تو اس کا پھل بیچنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے۔“ ... الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الْعَبْدِ يُبَاعُ وَلَهُ مَالٌ) حکم: صحیح 3434. - حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِصَّةِ الْعَبْدِ وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِصَّةِ النَّخْلِ. قَالَ أَبو دَاود: وَاخْتَلَفَ الزُّهْرِيُّ وَنَافِعٌ فِي أَرْبَعَةِ أَحَادِيثَ هَذَا أَحَدُهَا. ... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: مالدار غلام جو فروخت کیا جا رہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3434. سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے غلام کا قصہ اور سیدنا ابن عمر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے کھجور کا مسئلہ بیان کیا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ زہری اور نافع نے چار احادیث میں اختلاف کیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے۔ الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 6 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الْعَبْدِ يُبَاعُ وَلَهُ مَالٌ) حکم: صحیح 3435. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ، فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ<. سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: مالدار غلام جو فروخت کیا جا رہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3435. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے غلام فروخت کیا اور اس کے پاس مال ہو تو اس کا مال فروخت کرنے والے کا ہو گا سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے۔“ الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ) حکم: صحيح 3962. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُ الْعَبْدِ لَهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ السَّيِّدُ... سنن ابو داؤد : کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل (باب: جس نے اپنے مالدار غلام کو آزاد کیا ہو ( تو مال کس کا ہو گا ؟) ) مترجم: DaudWriterName 3962. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے غلام آزاد کیا ہو اور اس کے پاس مال بھی ہو تو غلام کا مال غلام ہی کا رہے گا الا یہ کہ مالک نے اس کی شرط کر لی ہو۔“ (کہ مال اسے نہیں دیا جائے گا)۔ الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْتِيَاعِ النَّخْلِ بَعْدَ ال...) حکم: صحیح 1244. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ ابْتَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلَّذِي بَاعَهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ ابْتَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلَّذِي بَاعَهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ هَكَذَا رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: پیوندکاری کے بعدکھجورکے درخت کو بیچنے کا اورایسے غلام کو بیچنے کا بیان جس کے پاس مال ہو ) مترجم: TrimziWriterName 1244. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’جس نے تأبیر ۱؎ ( پیوند کاری) کے بعد کھجور کا درخت خریدا تو اس کا پھل بیچنے والے ہی کا ہوگا ۲؎ الا یہ کہ خریدنے والا (خریدتے وقت پھل کی) شرط لگالے۔ اور جس نے کوئی ایسا غلام خریدا جس کے پاس مال ہو تو اس کا مال بیچنے والے ہی کا ہوگا الا یہ کہ خرید نے والا (خریدتے وقت مال کی) شرط لگالے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اسی طرح اور بھی طرق سے بسند زہری عنسالم عن ابن عمرعن النبی ﷺ سے روایت ہے آپﷺ نے فرمایا: ’’جس نے پیوندکار... الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ الْبَيْعِ يَكُونُ فِيهِ الشَّرْطُ الْفَاسِدُ...) حکم: صحیح 4644. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تَعْتِقُهَا، فَقَالَ أَهْلُهَا: نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ الْوَلَاءَ لَنَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكِ، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ»... سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: اگر بیع میں کوئی فاسد شرط لگالی جائے تو بیع صحیح ہوگی البتہ وہ شرط غیر معتبر ہوگی ) مترجم: NisaiWriterName 4644. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے ایک لونڈی کو خریدنے کا ارادہ کیا۔ ان کا ارادہ اسے آزاد کرنے کا تھا۔ اس لونڈی کے مالکان نے کہا: ہم لونڈی بیچ دیتے ہیں مگر ولا کا حق ہمیں حاصل ہو گا۔ حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ نے فرمایا: ”یہ شرط بیع میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ولا اسی کو ملتی ہے جو (غلام کو) آزاد کرتا ہے۔“ ... الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا، ...) حکم: صحیح 2211. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ح وحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ، فَثَمَرَتُهَا لِلَّذِي بَاعَهَا، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَمَنِ ابْتَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ، فَمَالُهُ لِلَّذِي بَاعَهُ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھجور کے بار آور درخت کی اور مال والے غلام کی فروخت ) مترجم: MajahWriterName 2211. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کھجور کے درخت بیچے جب کہ ان کی تابیر ہو چکی تھی تو ان کا پھل بیچنے والے کا ہے، سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔ اور جس نے کوئی غلام خریدا جس کے پاس کچھ مال تھا تو اس کا مال بیچنے والے کا ہے، سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔ ... الموضوع: أموال العبد (المعاملات) موضوع: غلام کے اموال (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15