تشریح:
چھوٹے بچوں سے لاڈ پیار ایک فطری تقاضا ہے اور شرعی حق بھی، مگر شرعی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھنا فرض ہے۔ اور گھنٹی والے زیورات سے بچنا چاہیئے، حتی کہ جانوروں کی گردنوں اور پاؤں میں بھی گھنٹیاں نہیں ہونی چاہیئں۔ یہ دونوں روایات اگرچہ سندََا ضعیف ہیں۔ تاہم گھنگرو وغیرہ کا استعمال دیگر صحیح روایات کی رُو سے ممنوع ہے، اسی لیئے بعض حضرات نے حدیث 4231 کی تحسین بھی کی ہے، کیونکہ نفس مسئلہ ثابت ہے۔