تشریح:
ظن کا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے، ظن بمعنی گمان، ظن بمعنی علم و یقین۔ لیکن یہاں طن سےے مراد وہ غلط اور برے گمان ہیں جو کسی سے متعلق دل میں جگہ پا جاتے ہیں اور فی الواقع ان کی کوئی دلیل نہیں ہوتی اور شریعت اس کی تائید نہیں کرتی۔ ظن کی بحث کے لیے مولانا محمد اسماعیل سلفی ؒ کی کتاب حجیت حدیث ایک اہم اور قابلِ مطالعہ کتاب ہے۔