تشریح:
(1) تہبند، چادر اورشلوار کا ٹخنوں سے نیچے لٹکائے رکھنا علامت تکبر ہے۔ اس لیے یہ سخت ممنوع اور کبیرہ گناہ ہے۔
(2) تاہم کیا یہ عمل نافص وضو بھی ہے؟ اس میں اختلاف ہے، کیونکہ اس حدیث کےصحت میں اختلاف ہے۔ شیخ البانی سمیت اکثر علماء کےنزدیک یہ حدیث ضعیف ہے اس لیے ان کے نزدیک ٹخنوں کےنیچے کپڑا لٹکنےسے وضونہیں ٹوٹے گا، مگر جن کےنزدیک یہ حدیث صحیح یا حسن درجے کی ہے، ان کے نزدیک وضو ٹوٹ جائے گا، جیسا کہ اس حدیث سے مستفادہ ہوتا ہے۔ اور بعض کےنزدیک یہ ایک تہدیدی حکم ہے جس کا مقصد لوگوں کواسبال ازار سے روکنا ہے، وضو اس سے نہیں ٹوٹے گا۔ بہرحال ایک مومن نمازی کی شلوار ہمیشہ اور ہر وقت ٹخنوں سے اوپر ہی رہنی چاہیے۔